جمعه 15/نوامبر/2024

فیس بک

فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے مکروہ ہتھکنڈوں کا استعمال عروج پر

"صدا سوشل" سینٹر فار فلسطینی ڈیجیٹل رائٹس نے کہا ہے کہ اس نے ڈیجیٹل اور فلسطینی مواد کے خلاف 1230 سے زیادہ خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے

اسرائیلی کمپنی پرسوشل میڈیا پر چھ لاکھ صارفین کی جاسوسی کا الزام

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اسرائیلی نگران فرم وائجر لیبز پر الزام لگایا ہے کہ اس نے فیس بک اور انسٹاگرام کے تقریباً 600000 صارفین کا ڈیٹا خفیہ طور پر اکٹھا کرنے کے لیے دسیوں ہزار جعلی اکاؤنٹس اور جدید ٹریکنگ ٹولز کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرفلسطینیوں کے حقوق کی پامالیاں روکنے کا مطالبہ

بدھ 9 نومبر 2022ء کو فلسطینی مواد کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی مہم نے بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس کو فلسطینی مواد کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی خلاف ورزیوں کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

فیس بک اور ٹویٹر پر پابندی سے بچنے کے لیے فلسطینی پلیٹ فارم کا مطالبہ

فلسطینی ماہرین اور کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مواد کے تحفظ کے لیے صہیونی ریاست کی طرف داری کرنے والے عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے متبادل ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا قیام عمل میں لایا جائے

فیس بک پر فلسطینی مواد کے خلاف اسرائیل اور فیس بک انتظامیہ کا اتحاد

'جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی' نے فیس بک کے بارے میں سامنے آنے والے مختلف فلسطینی صحافیوں کے تجربات اور صحافیوں کے فیس بک صفحات کے خلاف فیس بک انتظامیہ کے بڑھے ہوئے متعصبانہ اقدامات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ فیس بک انتظامیہ فلسطین اور فلسطینیوں سے متعلق مواد پہلے سے بھی کہیں زیادہ سنسر کرنے لگی ہے۔ ' جے ایس سی ' نے فلسطین کے بارے میں یہی معاملہ بعض دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی نوٹ کیا ہے۔

آزادی اظہارکی علم بردار ’فیس بک‘ کی کھلم کھلا اسرائیلی جانب داری

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘صہیونیت نوازی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی ابلاغی اداروں کا گلا دبانے میں پیش پیش ہے۔ گذشتہ روز ’فیس بک‘ نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی’قدس پریس‘ کا پلیٹ فارم پر موجود پیج بلاک کر ایک بار پھر صہیونیت نوازی کا ثبوت پیش کیا ہے۔

فیس بک کا نام تبدیل کیوں کیا گیا؟

سماجی رابطوں کے عالمی پلیٹ فارم فیس بک نے ری براڈنگ کے منصوبے کے تحت مادر کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’میٹا‘ رکھ لیا ہے۔

فیس بک اور گوگل سمیت عالمی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس متاثر

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی سوشل میڈیا سروسز میں تقریباً چھ گھنٹے طویل 'تعطل' کے لیے معذرت کی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ساڑھے تین ارب سے زیادہ صارفین متاثر ہوئے تھے۔

فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائی پر ‘فیس بک’ کے بائیکاٹ کی مہم جاری

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ' فیس بک' کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکنوں کے صفحات کو بلاک کیے جانے کے تواتر کے ساتھ سامنے آنے والے واقعات کے بعد فلسطینیوں نے'فیس بک' کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی ہے۔ سماجی کارکنوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فیس بک کی انتظامیہ کو اس کی انتقامی کارروائیوں پر سخت پیغام دیں۔

فیس بک نے فلسطینی صحافیوں اور سماج کارکنوں کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دئیے

فیس بک نے پیر کی شام بغیر کسی اطلاع کے فلسطینی کارکنوں اور صحافیوں کے چلائے جانے والے درجنوں اکاؤنٹس کو حذف کردیا۔