
ایوارڈ یافتہ جرات مند فلسطینی صحافیہ کی خصوصی گفتگو
ہفتہ-14-مئی-2016
اسرائیل کی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 98 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کی اہلیہ فیحاء شلش نے جس جرات، جواں مردی اور توازن کے ساتھ اپنے شوہرکی رہائی کا مقدمہ لڑا اور فلسطینی ہی نہیں بلکہ علاقائی اور عالمی توجہ القیق کی بھوک ہڑتال کی طرف متوجہ کرائی اس کے بعد شلش کو فلسطین کے بہترین قومی ایوارڈ کا حق دار قرار دینا کوئی حیرت کی بات نہیں۔