جمعه 15/نوامبر/2024

فٹ بال

ایمسٹرڈیم کے واقعات غزہ میں نسل کشی کے عالمی اثرات ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ تحریک نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے دارالحکومت میں فلسطینی کاز کے حامیوں اور اسرائیلی شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی اس قسم کے عوامی جذبات کو جنم دیتی ہے۔

قطر ورلڈ کپ میں فلسطین فاتح ہے: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

قطرمیں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران جس طرح عرب تماشائیوں اور ٹیموں نے فلسطینی پرچم لہرا کرفلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلیوں سے نفرت کا اظہار کیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی میڈیا چیخ چیخ کر اس ورلڈ کپ کو فلسطینیوں کے لیے فاتح قرار دے رہا ہے۔

مراکش کی فٹ بال میں شاندارفتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں کی گرفتاریاں

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی صبح مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں گرفتاری مہم شروع کی۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب غرب اردن میں فلسطینی شہری قطر میں جاری فٹ بال کپ کے دوران مراکش کی شاندار فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

مراکش کے کواٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پرفلسطینی سرشار

مراکش نے 2022 فیفا ورلڈ کپ قطر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی مختلف فلسطینی گورنریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گذشتہ روز اسپین اور مراکش کے درمیان ہونے والے مقابلے میں اسپین کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

فلسطینی پرچم کے ساتھ مراکش کی قومی ٹیم اگلے راؤنڈ کے لیے تیار

مراکش کی قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی قطر ورلڈ کپ 2022ء کے 16 ویں راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے جشن کے عروج پر فلسطین کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں۔ گروپ کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کینیڈا کے خلاف 2-1 سے فتح کے بعد مراکش نے فتح حاصل کی۔

حماس رہ نما کی قطر ورلڈ کپ کے آغاز کے انتظامات کی تعریف

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے ایک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ "2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں قطر کی طرف سے تنظیم کی سطح کا مظاہرہ اس برادر عرب ملک کی تیاری اور اس کی صلاحیت و استعداد کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔"

ہنیہ کی امیر قطر کو ورلڈ کپ کے آغاز کی کامیابی پر مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عالمی فٹ بال کپ کے آغاز کی کامیابی پر قطر کے امیر عزت مآب امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

قطر فٹ بال ورلڈ کپ: غزہ اور رام اللہ میں میچ دکھانے کے قطری انتظامات

غزہ کی تعمیر نو کے لیے قطری کمیٹی نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں دو مقامات کی فراہمی کا اعلان کیا۔ جہاں پر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے میچز دکھائے جائیں گے۔

فیفا کے سربراہ قطر کی حمایت میں پھٹ پڑے۔ یورپ معافی مانگے

فیفا کے سربراہ قطر پر یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کے بارے میں جاری مخالفانہ مہم کے بارے میں پھٹ پڑے۔ انہوں نے خود کو ایک عرب اور قطری فرد محسوس کرنے کا کہتے ہوئے کہا یورپ کے ملکوں کو اپنی لیکچر بازی بند کرنی چاہیے۔ اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی فکر ہے تو اپنے ہاں موقع دیں زبانی ہمدردیاں نہ جتلائیں۔

اسرائیل نے فٹ بال میچ کا انعقاد روک کر فلسطینیوں کی تفریح بھی بند کردی

قابض صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی اجارہ داری اور قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے مقامی سطح پر فلسطینیوں کو کسی قسم کی تفریحی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں عاید کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ بیرونی فنڈنگ کے نام نہاد دعوے کی آڑ میں القدس میں فلسطینیوں کو کھیلوں کے انعقاد تک کی اجازت نہیں۔