جمعه 15/نوامبر/2024

فٹبال میچ

اطالوی کلب کے شایقین کی ٹیم کے اسرائیل کے خلاف کھیلنے کی مخالفت

اطالوی کلب روما کے شائقین نے 30 جولائی کو مقبوضہ شہر حیفا میں انگلش "ٹوٹنہم" ٹیم کے خلاف اپنی ٹیم کا دوستانہ میچ کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے اطالوی ٹیم کی اسرائیل کے ساتھ کھیلنے پراحتجاج کیا ہے۔

اسرائیل سے دوستی میچ پر بارسلونا کے بائیکاٹ کی مہم

اسرائیلی فٹ بال کلب (بیتار القدس) کے ساتھ 4 اگست کو دوستانہ میچ کے ارادے کی خبر گردش کرنے کے بعد ایک فلسطینی گروپ نے اسپانوی کلب بارسلونا کے بائیکاٹ کے لیے آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کا ’بیتار القدس‘ نامی فٹ بال کلب صہیونی ریاست کا سب سے بڑا نسل پرست کلب ہے۔ اس کلب کے ارکان ہمیشہ فلسطینیوں، عیسائیوں اور عربوں کے قتل کی ترغیب دیتے ہیں۔اسرائیلی کھیلوں کی ٹیمیں ہمیشہ عربوں اور مسلمانوں کے قتل کا مطالبہ کرتی ہیں۔یہ متوقع میچ ٹیڈی کلب اسٹیڈیم میں ہونا ہے جو فلسطین کے گاؤں ملیحہ کی سرزمین پر تعمیر کیا گیا ایک اسٹیڈیم ہے۔بارسلونا کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والے گروپ کی میڈیا ایڈوائزر برا لافی نے کہا کہ ٹیڈی اسٹیڈیم مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جرح اور سلوان کے محلوں کے قریب واقع ہے۔ جہاں ان کے فلسطینی باشندوں کو جبری بے گھرکیے جانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ معاملہ کھیل سے بالاتر ہے۔ صرف کھیلے جارہے ہیں لیکن یہ کہ اس کے پیچھے دیگر سیاسی اہداف ہیں۔ فلسطینیوں کے حق کو نظرانداز کرکے فلسطینیوں کے خون پر کھیلا جا رہا ہے۔لاوی نے نشاندہی کی کہ فلسطینی اور عر

القدس میں فلسطین ۔ سعودی فٹبال مقابلے کے درپردہ مقاصد کیا ہیں؟

سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار 2022ء ورلڈ کپ اور ایشین کپ 2023ء کوالیفائنگ کے لیے پہلی بار الکرامہ کراسنگ کے راستے مقبوضہ مغربی کنارے پہنچی۔

’اسرائیل سے دوستی اور قطر کا محاصرہ کرنے والے حکمران قابل نفرت‘

صہیونی ریاست کے منظم ریاستی جرائم پر خاموشی اور فلسطینیوں کے حقوق کی ہرگام حمایت کرنے والے خلیجی ملک قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کرنے پر افریقی ممالک کے عوام بھی شدید رد عمل پایا جا رہا ہے۔

اردن: فٹ بال میچ کے دوران ہزاروں تماشائیوں کی اجتماعی اذان

مقبوضہ فلسطین میں مساجد میں اذان دینے پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے پابندی عاید کیے جانے کے قانون کی منظوری کے خلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز اردن کے صدر مقام عمان میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں نے اجتماعی اذان دے کر فلسطینی مساجد میں اذان پر صہیونی پابندی کے خلاف منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔