چهارشنبه 30/آوریل/2025

فوزی برھوم

اسرائیلی جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کی شہادت پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموش تماشائی نہیں رہے گی بلکہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

’یو این‘ مندوب صہیونی ریاست کی ترجمانی کر رہے ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ’نیکولائی میلاڈینوف‘ کے سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پر غاصب صہیونی ریاست کی طرف داری کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر کا حالیہ تبصرہ تحریک کی کامبابی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے اسرائیلی وزیر کی طرف سے حماس کو غزہ میں نہ ختم کرنے کے تبصرہ پر بیان دیا کہ یہ تحریک کی مسلسل مزاحمت اور جدوجہد کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اویگڈور لائیبرمین نے حال ہی میں ایک تبصرے کے دوران کہا کہ غزہ میں حماس کو ختم کرنے کی جتنی مذموم کوششیں کی گئی وہ سب خاک میں مل گئیں ہیں لہذا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک اپنے قومی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

غرب اردن میں غزہ کی حمایت میں مظاہروں پر وزیراعظم کا بیان گمراہ کن

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں افراد کے غزہ کی پٹی پر پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکی سفیر مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی مذموم مہم کا علم بردار ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی صہیونی شرمناک اور اشتعال انگیز مہم میں پیش پیش ہے۔

’حماس پر امریکی پابندیاں اسرائیلی موقف کوآگے بڑھانے کی کوشش ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی حکومت کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں اور جماعت کی قیادت کو بلیک لسٹ کرنے کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

مرکزی کونسل کا اصل امتحان اعلانات پر عمل درآمد کرنا ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے رام اللہ میں فلسطینی مرکزی کونسل کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو اہم قرار دیا ہے تاہم جماعت کا کہنا ہے کہ محض زبانی کلامی بیان بازی نہیں بلکہ جاری کردہ اعلانات کو عملی شکل دینا ہوگا۔

شہداء کے جسد خاکی دشمن سے چھڑانے کی طاقت رکھتے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی تحویل میں موجود فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس لینا مشکل نہیں۔ فلسطینی قوتیں اپنے شہداء کی واپسی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہودی آبادکاری کے مقابلے میں فلسطینیوں کو متحد ہونا ہوگا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل اور اس کے آبادکاری کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک متحدہ قومی پروگرام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

ابونعیم پر حملہ غزہ کی سیکیورٹی پر بزدلانہ حملہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ میں جماعت کی سیکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل توفیق ابو نعیم پر حملے کو غزہ کی سیکیورٹی پر بزدلانہ حملہ قرار دیا۔