چهارشنبه 30/آوریل/2025

فوجی مشقیں

غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں وسیع پیمانے پرمشقیں شروع کی ہیں۔ آج بدھ کے روز شروع ہونے والی مشقوں میں اسرائیلی فوج کی متعدد یونٹوں کے اہلکار حصہ لے رہےہیں۔

جنوبی فلسطین کی اسدود بندرگاہ پر اسرائیلی فوج کی مشقیں

صہیونی فوج نے جنوبی فلسطین میں اسدود بندرگاہ پر نئی مشقیں شروع کی ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں سنہ 2019ء کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

فوجی مشقوں کے دوران خطرناک وائرس کا اسرائیلی فوجیوں‌ پر حملہ

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے مصدقہ ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ مشقوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر ایک خطرناک وائرس نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دسیوں فوجی افسر اور سپاہی بیمار ہوگئے اور انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں لے جانا پڑا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے کئی مقامات پر اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے کئی مقامات پراسرائیلی فوج نے مشقیں شروع کی ہیں۔ عبرانی نیوز ویب سائیٹ '0404' کے مطابق اتوار کے روز مقبوضہ وادی اردن، وادی الجلیل، نہاریا، بحیرہ طبریا اور وادی گولان میں اسرائیلی فوج نے مشقیں شروع کیں۔ مشقیں آئندہ جمعرات تک جاری رہیں گی۔

وادی گولان میں اسرائیلی فوج کی مشقیں شروع

اسرائیلی فوج نے کل سوموار سے شام کے مقبوضہ وادی گولان میں جبل الشیخ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے جنگی مشقیں شروع کیں۔

وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں رواں سال کی فوجی مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں

فلسطین علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بری اور فضائی فورسز نے وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں غزہ کی سرحد کے مشرقی، جنوبی اور وسطی مقامات پر جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کی مسلسل مشقیں وادی اردن کے فلسطینیوں کے لیے عذاب بن گئیں

فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج پہلی مشقیں ختم کرتی ہے تودوسری شروع کردی جاتی ہیں۔ مسلسل مشقوں نے فلسطینی آبادی کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔

ممکنہ امریکی فوج کشی کے تناظرمیں وینز ویلا کی وسیع فوجی مشقیں

امریکا کی طرف سے وینز ویلا کے خلاف فوج کشی کے ممکنہ خطرات کے تناظر میں وینز ویلا کی فوج نے وسیع پیمانے پرفوجی مشقیں شروع کی ہیں۔

اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں اتوار کو شروع ہوں گی

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے شروع ہوں گی۔