
اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون فلسطینی قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانا ہے
جمعرات-27-اگست-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینی سیاسی رہ نماوں، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ اور نمائندہ شخصیات کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی قیادت کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون کا مقصد صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سازشوں کے خلاف آئندہ دنوں میں تشکیل پانے والے قومی ایکشن پلان اور اس کی فلسطینیوں کی شمولیت کو روکنا ہے۔