
فلسطین کانفرنس میں قومی یکجہتی اور غزہ کے محاصرے کےخاتمے کا مطالبہ
منگل-6-ستمبر-2016
ترکی میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے منعقد کردہ دو روزہ سالانہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے اعلامیے میں فلسطین کی تمام سیاسی ، مذہبی اور عسکری قوتوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے، صہیونی ریاست کے مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے، لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھنے، قوم کے دیرینہ اصول ومبادی پرقائم رہتے ہوئے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔