پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں کورونا

فلسطین میں مزید 25 افراد کرونا سے دم توڑ گئے

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 25 مریض چل بسے جب کہ 1064 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1477مریض صحت یاب ہوئے جب کہ مجموعی طور پر 3225 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

غزہ میں کرونا سے متاثرہ شعبوں میں بہ تدریج کام کا آغاز

فلسطینی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے متاثرہ شعبوں میں کام کا بہ تدریج آغاز ہوگیا ہے۔

بیرون ملک مزید دو فلسطینی کرونا سے دم توڑ گئے،47 نئے مریض

فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز نیکاراگوا میں فلسطینی 72 سالہ فوزی اسحاق محمد اور اس کی اہلیہ کرونا سے جاں‌ بحق ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیرون ملک مزید 47 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 40 مریض صحت یاب ہوئے۔

فلسطین میں کرونا کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق، کل تعداد 91 ہوگئی

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد میں مزید سات کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 86 سے بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔