
فلسطین میں کرونا سے مزید 10 اموات، 500 نئے کیسز کی تصدیق
جمعرات-21-جنوری-2021
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشہ 24 گھںٹوں کے دوران مزید 10 فلسطینی کرونا وبا سے دم توڑ گئے جب کہ 497 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1090 فلسطینی صحت یاب قرار دیئے گئے جب کہ 4 ہزار 193 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔