
مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی دہشت گردی ہے: اوقاف
جمعرات-8-ستمبر-2016
فلسطینی محکمہ امور اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کے محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور انہیں القدس سے بے دخل کرنا صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے، جس کا مقصد محافظوں کو قبلہ اول کے دفاع کے اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے۔