
لاہور میں سینکڑوں سائیکل سواروں کی یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں شرکت
اتوار-21-جنوری-2024
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور بڈیز سائیکل کلب کے زیر اہتمام لاہور میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سخت ترین سردی اور دھند کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں بچوں اور نوجوانوں سمیت خواتین بھی شریک تھیں.