
ہالینڈ میں فلسطینی حقوق کی حمایت میں کانفرنس کا انعقاد
پیر-23-مئی-2016
یورپی ملکوں میں مقیم فلسطینی تارکین وطن اپنے ملک سے دور ہونے کے باوجود قومی حقوق کے لیے خود کو منظم رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی شہری مختلف نوعیت کی تقریبات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔حال ہی میں ہالینڈ میں مقیم فلسطینیوں نے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ہالینڈ کی سرزمین پر فلسطینیوں کے حقوق کا مقدمہ لڑنے اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کے کیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔