
فلسطین اور ترکی کے متعدد اسکولوں کو جڑواں قرار دینے کا معاہدہ
ہفتہ-27-اگست-2016
ترکی کی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ نے متعدد پرائمری اسکولوں کو جڑواں قرار دینے کے ایک نئے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس ضمن میں تری کی مغربی ریاست بالیکسیر کے اسکولوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے پرائمری اسکولوں کو جڑواں قرار دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کامقصد فلسطینی اسکولوں اور فلسطینی طلباء و طالبات کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا اور فلسطینی طلباء کی مشکلات کو اجاگر کرنے میں مدد کرنا ہے۔