چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین تحریک آزادی

اقوام متحدہ میں فلسطین کی "مکمل رکنیت” پرغور

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں غیر وابستہ تحریک کے ساتھ کل بدھ کو ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن ریاست کے طور پر قبول کرنے کے اقدام پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

فلسطینی تحریک آزادی کے69 حامیوں کو سعودی عدالت سے کڑی سزائیں

سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالمانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے زیر حراست اردنی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ظالمانہ قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

مفتی امین الحسینی کی رہائش گاہ کو معبد میں تبدیل کرنےکااسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے سابق مفتی اعظم اور فلسطینی تحریک آزادی بانی الحاج مفتی امین الحسینی کی رہائش گاہ کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔