چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین اسیر

اسرائیلی زندان فلسطینیوں پرظلم میں گونتانامو،ابوغریب سے آگے نکل گئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےکہا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ہمارےفلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی گوانتا نامو اور ابو غریب جیسے بدنام زمانہ حراستی مراکز میں بھی مثال نہیں ملتی۔

عارضہ قلب کا شکار فلسطینی قیدی اسرائیلی اسپتال منتقل

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی اسیری کو عارضہ قلب کا شکار ہونے کے بعد اسرائیل کے ایک سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صہیونی وحشی جلادوں نے نہتے فلسطینی قیدی کو کیسے اذیتیں دیں؟

فلسطینی تنظیم پاپولرفرنٹ کے ایک دیرینہ رکن اور رہ نما سامر عرابید اس وقت فلسطینی خبروں کا ایک بڑا عنوان ہیں۔ عرابید اس وقت اسرائیل کی ایک جیل اسپتال میں ہیں جہاں انہیں وحشیانہ تشدد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پرلایا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کی سزا دگنا کردی گئی

اسرائیل کی اپیل کورٹ نے اسیر فلسطینی امجد نعالوہ کی سزا دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امجد نعالوہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔ اس کے ایک بھائی اشرف نعالوہ کو گذشتہ برس گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

کیا فلسطینی اسیر سامی ابو دیاک اسرائیلی جیلروں کا اگلا شکار ہوگا؟

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جیل میں بیماری کی حالت میں قید 37 سالہ سامی عاھد ابو دیاک کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئندہ کسی بھی وقت جان کی بازی ہارسکتا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 6 فلسطینی اسیری کے نئے برسوں میں داخل

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 6 فلسطینیوں جن میں پانچ عمرقید کے سزا یافتہ ہیں اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ فلسطینی غزہ کی پٹی اور مقبوضہ غرب اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔