چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین اتھارٹی

عباس ملیشیا نے قلقیلیہ سے فلسطینی نوجوان اغوا کرلیا

اتوار کو مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے قلقیلیہ شہر سے ایک فلسطینی نوجوان کمال بری کو امارتین کے مقام سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغوا کرلیا۔

’اتھارٹی اور اسرائیل دونوں انسانی حقوق کے اداروں پرحملہ آور ہیں‘

فلسطین کے انسانی حقوق کے سرکردہ رہ نما اور سماجی کارکن عصام عابدین نے انسانی حقوق کے شعبے میں کام کرنےوالے اداروں کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن اور فلسطینی اتھارٹی دونوں ہی انسانی حقوق کے اداروں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی مشکل ترین حالات سے گذر رہی ہے: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح اس وقت مشکل ترین حالات سے گذر رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے امریکا، اسرائیل، عرب ممالک کے بدلتے رویے، مالی بحران اور دیگر مسائل کی وجہ سے اتھارٹی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

17 فدائی حملوں کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عاید

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے فلسطینی اتھارٹی پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے سنہ 2000ء سے2005ء کے دوران ہونےوالے 17 فدائی حملوں کی ذمہ دار ہے۔ ان فدائی حملوں کے پیچھے فلسطینی اتھارٹی، یاسر عرفات اور اسیر رہ نما مروان البرغوثی کا ہاتھ تھا۔

فلسطینی اتھارٹی نے عارضی طور پر امریکا سے رابطے ختم کر دیے

فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ حال ہی میں امریکا کی طرف سے تنظیم آزاد دی فلسطین کے دفاتر بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے واشنگٹن کے ساتھ رابطے معطل کردیے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانے میں سیاسی کارکن پرہولناک تشدد، حالت نازک

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام ایک حراستی مرکز میں پابند سلاسل سیاسی کارکن اور شہید فلسطینی کے صاحبزادے پر عباس ملیشیا کے جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔ ادھر الخلیل شہر میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی جیل کے باہر سیکڑوں فلسطینیوں نے اسیران پر وحشیانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔