
ملائیشیا: فلسطینی کمیونٹی کی سالانہ افطار پارٹی، ہزاروں افراد کی شرکت
اتوار-3-جولائی-2016
ملائیشیا میں مقیم فلسطینی شہریوں کی جانب سے دارالحکومت کولالمپور میں سالانہ چھٹی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں فلسطینی تارکین وطن، عرب ممالک کے شہریوں، مقامی باشندوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں، ملائیشیا کے نائب وزیراعظم زاھد حمیدی، ارکان پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں اور ملائیشیا کی 40 این جی اوز کے مندوبین نے شرکت کی۔