شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزین

فلسطینی پناہ گزینوں کی سفری دستاویزات یا ہتھکڑیاں!

عرب ملکوں میں عارضی طور پر بسائے گئے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات کے کئی پہلو ہیں۔ ان میں ایک بڑا مسئلہ ان کا دوسرے ملکوں کے لیے سفر ہے۔ پہلے تو فلسطینی پناہ گزینوں کو آسانی کے ساتھ سفری دستاویزات اور پاسپورٹ نہیں مل پاتے تھے۔

لاطینی امریکا میں پہلی فلسطین کانفرنس ہفتے سے سلواڈور میں شروع ہوگی

جنوبی امریکامیں فلسطینی برادری اس خطے میں پہلی کانفرنس کا انعقاد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ یہ کانفرنس ہفتے اور اتوار کے روز سلواڈور میں منعقد ہوگی۔

شام میں فاقہ کش فلسطینی پناہ گزینوں کا ماہ صیام کیسے گذرا!

ماہ صیام آتے پوری دنیا میں مساجد آباد ہوجاتی ہیں۔ایسے گئے گذرے مسلمان جو پورا سال مسجد کا منہ نہیں دیکھتے وہ بھی با جماعت نمازوں کی ادائی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں مگر شام میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی غربت اور پسماندگی کا عالم یہ ہے کہ انہیں سحری اور افطاری میں مناسب کھانا اور عید پر بچوں کو ڈھنگ کے کپڑے تک میسر نہیں۔

فلسطینی نوجوان کی ‘ایتھنز’ کی بلدیاتی انتخابات میں قسمت آزمائی

فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں پر صہیونی ریاست کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہے۔

بیروت: اقوام متحدہ دفتر کے باہر فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے باہر فلسطینی شہریوں‌ نے 'حق واپسی' کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزینوں اورمقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ فلسطین میں یوم النکبہ کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی مناسبت سے کیا گیا۔

فلسطینی دو شیزہ جو سویڈن میں پناہ گزینوں کے لیے مثال بن گئی!

جنگ کی تباہ کاریوں‌ کا ایک پہلو لوگوں کی ھجرت بھی ہے اور ھجرت انسان کو جہاں ایک طرف طرح طرح کے مصائب میں ڈالتی ہے، وہیں یہ آزمائش ھجرت کرنے والوں کے لیے کامیابیوں کے نئے دروازے بھی کھول دیتی ہے۔

صدی کی ڈیل میں فلسطینی پناہ گزینوں کا ‘حق واپسی’ ساقط

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ امن منصونے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کوتسلیم نہیں‌کیا جائے گا۔ بیرون ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو انہی ملکوں میں مستقل آباد کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی جب کہ غزہ اور غرب اردن میں بسنےوالے فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعایدہوگی۔

شام میں مریض فلسطینی پناہ گزین زندگی اور موت کی کشمکش میں!

شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو پہلے کیا مشکلات درپیش تھیں خانہ جنگی نے ان کی زندگی کا ہر سکون ان سے چھین لیا ہے ہزاروں کی تعداد میں مریض فلسطینی پناہ گزینوں کو علاج معالجے کی کوئی سہولت میسر نہیں سیکڑوں سرطان جیسے موذی امراض کا شکار ہونے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

فلسطینی پناہ گزین خاتون کی ھجرت کے مصائب کی دلخراش داستان!

"ترکی پہنچنے کے فورا بعد ہم یہ ملک چھوڑ کر یورپ روانہ ہوجائیں گے"۔ یہ الفاظ ام ولید نامی ایک فلسطینی پناہ گزین خاتون کے شوہر کے ہیں جو اکثر اپنی بیوی بچوں سے شام سے ھجرت کی بات کرتے ہوئے یہ الفاظ دہراتا۔