
لبنانی وزیر لیبر کے اقدام کے خلاف فلسطینی پناہ گزینوں کا احتجاج جاری
ہفتہ-3-اگست-2019
لبنانی وزیر محنت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزین محنت کشوں کو اہم شعبوں میں کام سے روکنے کے اعلان کے بعد لبنان میں مقیم فلسطینی تیسرے ہفتے میں بدستور سراپا احتجاج ہیں۔ گذشتہ روز فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے 'یوم الغضب' منایا اور احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔