چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پناہ گزین

جاپان کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سوا کروڑ ڈالر کی اضافی امدادی

جاپان کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے لیے ایک کروڑ 10 لاکھ 15ہزار ڈالر کی اضافی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

شام میں چار ہزار سے زائد فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق سنہ 2011ء سے شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 487 خواتین سمیت 4 ہزار سے زاید فلسطینی پناہ گزین بھی شہید ہوئے۔

یورپی پارلیمنٹ : فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد روکنے کی تجویز مسترد

یورپی پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد روکنے کے لیے پیش کی گئی تجویز کثرت رائے سے مسترد کردی۔ اس تجویز میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار 'اونروا' ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کی امداد 2020ء سے بند کردی جائے۔

لبنان: اسکالرز کی پناہ گزینوں سے متعلق نئے قانون کی شدید مذمت

لبنان میں مسلم اسکالرز کی انجمن اور فلسطینی اسکالرزرابط گروپ نے پناہ گزینوں سے متعلق نئے لیبر قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کوشش اور پناہ گزینوں کو جبری ھجرت پرمجبور کرنے کا نیا حربہ قرار دیا ہے۔

لبنان :فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سےنئے دور کا آغاز کیا جائے: حماس

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے مندوب احمد عبدالھادی نے لبنان ۔ فلسطین کے نئے تعلقات کے قیام پرزور دیتے ہوئے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک نئے دور کے آغاز پر زور دیا ہے۔

شام میں خانہ جنگی کے دوران 3987 فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم 'ایکشن گروپ' کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2011ء سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران اب تک 3987 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوچکے ہیں۔

روس میں فلسطینی ڈاکٹر طب کے امتحان میں اعلیٰ ترین پوزیشن میں کامیابی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک یورالوجسٹ نے طب کے میدان میں اعلیٰ ترین پوزیشن کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔ روسی وزارت صحت کے مطابق طب کے میدان میں اعلیٰ ترین نمبروں کے حصول کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی دوسرے ملکوں میں آباد کاری ظلم ہوگا: لبنانی وزیر

لبنان کی خاتون وزیر برائے خواتین اور امور نسواں فیولیت الصفدی نے کہا ہے کہ لبنانی دستور فلسطینی پناہ گزینوں کو مستقل شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا اپنا وطن فلسطین ہے اور کسی دوسرے ملک میں ان کی آباد کاری تاریخ کا ایک بڑا ظلم ہوگا۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مہم کے اہداف ومقاصد!

لبنان میں 6 جون 2019ء سے فلسطینی پناہ گزین ایک نئی مشکل سے دوچار ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں سے انتقامی سیاست کے خلاف لبنان میں مظاہروں کی اپیل

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ جماعتوں پرمشتمل مشترکہ باڈی نے آج جمعہ کے روز وزارت لیبر کے ہیڈکواٹر کے باہر اور ملک کے دوسرے علاقوں میں پناہ گزینوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے خلاف مظاہرے، ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کی اپیل کی گئی ہے۔