شمالی شام میں فلسطینی پناہ گزین ‘کرونا’ کا مقابلہ کیسے کریں گے؟
اتوار-22-مارچ-2020
شام کے شمالی علاقوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ کیمپوں میں فلسطینی مہاجرین اور نقل مکانی کرکے آنے والے شامی شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شمالی شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ان کیمپوں میں بنیادی طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے مگر شمالی شام کے دیر بلوط پناہ گزین کیمپ میں میڈیکل پوائنٹ کے ایک عہدیدار محمد ناصر نے بتایا کہ ابھی تک اس کیمپ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔