چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پناہ گزین

لبنان میں تین لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو کرونا ویکسین دینے کی منظوری

لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے وزارت لبنانی وزارت کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 'آسٹر زینیکا' کمپنی کی تیار کردہ"کرونا" ویکسین فراہم کرنے کی منظوری ی ہے۔ یہ ویکسین لبنان میں رجسٹرڈ تین لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو لگوائی جائے گی۔

کرونا ویکسین کے عالمی مطالبے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی شمولیت پر زور

فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ حال کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی ادارے اور عالمی برادری کرونا ویکسین کی فراہمی میں فلسطینی پناہ گزینوں کو فراموش نہ کرے۔

عراق میں مسلسل محرومیوں کے شکار فلسطینیوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

عراق میں بسنے والے فلسطینی پناہ گزین سال ہا سال کی محرومیوں اور مشکلات کے بعد آج 2021ء میں داخل ہو گئے ہیں۔ کیا نیا سال بھی ماضی کی طرح فلسطینی پناہ گزینوں ‌کے لیے مشکلات کا سال ہوگا؟ بہ ظاہر ایسے لگتا ہےکہ نیا سال بھی عراق میں مقیم فلسطینیوں کے لیے کوئی بہتری اور بھلائی کی نوید لے کرنہیں آیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں‌ کے ساتھ بدسلوکی، بنیادی شہری سہولیات سے استفادے سے محرومی، ملازمت اور روزگار کے میدان میں رکاوٹوں، تعلیمی، اقتصادی، معاشی، معاشرتی اور طبی شعبوں میں برتے جانےوالے امتیازی سلوک کی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

سنہ 2020ء فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مشکلات کا سال

پوری دنیا کی طرح سال 2020ء اہل فلسطین بالخصوص دوسرے ممالک میں عارضی طور پر قیام پذیر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مشکلات کا سال تھا۔ اردن میں پناہ گزین فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔ جب امریکا نے 'سنچری ڈیل' نامی ایک نام نہاد منصوبہ پیش کیا تو اس کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں مگر رہی سہی کسر کرونا کی وبا نے نکال دی۔ امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی 'اونروا' کی امداد بند کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات بڑھ گئیں اور فلسطینیوں کو بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں ‌کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

لبنان میں ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کے گروپوں‌ کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے صور شہرمیں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں‌کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یورپی یونین کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 56 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد

یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد فراہم کرنے کے لیے 46 لاکھ یورو کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم '56 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔

کرونا کے باعث غربت کا شکار فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ

لبنان میں 17 اکتوبر 2019ء کو ایک ایسے وقت میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے بیروت سرکار پہلے بدامنی کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کا شکار ہو گئے۔ رواں 2020ء میں مارچ میں لبنان میں کرونا کی وبا کا آغاز ہوا اور ملک میں بڑے پیمانے پر وبا پھیل گئی۔

موسم سرما شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک عذاب کی آمد

شام میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جنگ سے تباہ حال فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی پناہ گزین سردی کی آمد کو اپنے لیے ایک 'عذاب' سے تعبیر کرتے ہیں کیونکہ سردی سے بچنے کے لیے ان کے پاس نہ تو ایندھن ہوتا ہے، نہ گرم کپڑے اور نہ ہی بجلی اور گیس کی سہولت میسر ہے کہ وہ جان لیوا بن جانے والی سردی کا مقابلہ کرسکیں

لبنان میں 2700 فلسطینی پناہ گزین کرونا کا شکار، کیمپوں‌ میں خوف کی فضا

لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں کرونا کی وبا کے نتیجے میں کم سے کم 2700 فلسطینی پناہ گزین بھی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی کیمپ واپسی میں مشکل کیوں؟

شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم فلسطینی پناہ گزین یرموک کیمپ سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینی واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت روکا جا رہا ہے۔