چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پناہ گزین

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی دگرگوں معاشی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں مقیم فلسطینیوں کی مالی مشکلات کے حل کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

شام میں پانچ سال کے دوران تین ہزار سے زاید فلسطینی شہید ،ہزاروں گرفتار

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’فلسطین۔ شام ایکشن گروپ‘ نے ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2011ء سے شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک 3263 فلسطینی پناہ گزین شہید اور 10 ہزار 77 کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔

اونروا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں میں الیکٹرانک کارڈ تقسیم

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بحال کے لیے قائم کردہ ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘[اونروا] نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں میں خشک امدادی سامان کے بجائے الیکٹرانک راشن کارڈ تقسیم کرنا شروع کیے ہیں۔

شام : فلسطینی پناہ گزینوں کو منظم انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘[اونروا] نے اپنے ایک بیان میں خبردارکیا ہے کہ شام میں مقیم فلسطینی مہاجرین کو منظم پالیسی اور حکمت عملی کے تحت انتقامی کارروائیوں اور قتل عام کا سامنا ہے۔

پندرہ سالہ فلسطینی طالبہ نے لندن میں انگریزی میں تقریری مقابلہ جیت لیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ سالانہ تقریری مقابلے میں ایک 15 سالہ فلسطینی طالبہ نے نہ صرف تقریب کے شرکاء کو حیران کر دیا بلکہ روانی کے ساتھ انگریزی میں بہترین تقریر کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے مشکلات پر روشنی ڈالی اور تقریری مقابلہ جیت کر پہلا انعام حاصل کر لیا۔

سویڈن کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 8 ملین ڈالر کی امداد

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’’اونروا‘‘ نے بتایا ہے کہ سویڈن کی حکومت نے اندرون فلسطین اور بیرون ملک مقیم فلسطینی مہاجرین کے لیے آٹھ ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔