چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پناہ گزین

شام میں موجود 95 % فلسطینی غیرملکی امداد کے رحم وکرم پرہیں:رپورٹ

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شام میں موجود 95 فی صد فلسطینی پناہ گزین غیرملکی امداد کے رحم وکرم پرہیں۔

شام:فلسطینی پناہ گزین گھاس کھانے،مویشیوں کے باڑوں میں رہنے پرمجبور!

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’شام۔ فلسطین ایکشن گروپ’ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران فلسطینی پناہ گزین انتہائی مشکل حالات میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

شام میں خانہ جنگی، اکتوبر میں 24 فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران شام میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ماہ [اکتوبر] کے دوران شامی اور روسی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 24 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔

پناہ گزینوں کیلئے متحرک فلسطینی صحافیہ یونان چھوڑنے پر مجبور

یونان میں پہنچنے والے پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی فلسطینی صحافیہ امل فاعور پانچ ماہ تک یونانی حکام کے زیرعتاب رہنے کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی۔

فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی دہشت گردی، ایک شہری شہید،60 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ’الفوار‘ پناہ گزین کیمپ میں نام نہاد تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں شروع کی گئی وحشیانہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو شہید اور کم سے کم 60 کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کو گولیاں لگی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے ایک اور فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں روسی فوج کے جنگی طیاروں کی نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز شام کے ادلب شہر میں روسی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گیا۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کویت کی 2 لاکھ ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست کویت کی جانب سے لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی طبی ضروریات کے لیے دو لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ کویت کی طرف سے فراہم کردہ امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘‘اونروا’’ کو موصول ہو گئی ہے۔

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے ایک فلسطینی پناہ گزین شہید، 10 زخمی

شام میں دمشق کے قریب مغربی الغوطہ کے مقام پر واقع خان الشیخ نامی فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر روسی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور کم سے کم 10 زخمی ہو گئے۔

شام میں پانچ سال کے دوران 3275 فلسطینی پناہ گزین شہید کردیے گئے

شام میں سنہ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی کے دروان مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ شام میں پناہ گزین کے طور پر اقوام متحدہ کے قائم کردہ کیمپوں میں رہنے والے فلسطینی مہاجرین کی بڑی تعداد بھی جنگ کا ایندھن بن چکی ہے۔ فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی جانب سے تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ پانچ سال کےدوران شام میں مقیم 3275 فلسطینی پناہ گزین جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

شام: فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری، حماس کی شدید مذمت

شام میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’’خان الشیخ‘‘ پر گذشتہ روز بمبار طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کو وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائی قرار دیا ہے۔