چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پناہ گزین

محمود عباس نے ’پی ایل او‘ کےاختیارات بھی ہتھیا لیے

فلسطینی محمود عباس نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کرتےہوئے تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او‘ کے اختیارات بھی ہتھیانا شروع کردیے ہیں۔ صدرنے اپنی آئینی حدود سےتجاوز کرتےہوئے پی ایل او کے زیرانتظام شعبہ تارکین وطن رام اللہ وزارت خارجہ کے ماتحت کردیا ہے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تصادم، بچی سمیت تین ہلاک

لبنان کے صدر مقام بیروت کے قریب صبرا نامی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مشین گنوں اور مارٹر گولوں کے حملوں کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام: خانہ جنگی میں 3500 فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں گذشتہ چھ سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران وہاں پر مقیم 3 ہزار 502 فلسطینی پناہ گزین بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

نصاب تعلیم میں تبدیلی، فلسطین پر ثقافتی یلغار کی سازش

مظلوم فلسطینی قوم کی امداد کی آڑ میں غیرملکی قوتیں نئی فلسطینی نسل کے دماغ اور ان کے افکارو خیالات کو فتح کرکے تحریک آزادی فلسطین کی تابناک تاریخ، صدیوں پر پھیلی تاریخ، تہذیب و تمدن کو مسخ کرنے کی سوچی سمجھی سازشیں کررہی ہیں۔ انہی بھیانک سازشوں میں ایک نصاب تعلیم میں تبدیلی کے ذریعے نئی فلسطینی نسل کو اپنی تہذیب، روایات، تاریخ اور ماضی سے بے بہری بنانے کی عالی سازش بھی شامل ہے۔

شام میں درعا پناہ گزین کیمپ میں 70% فلسطینی مکان کی چھت سے محروم

شام کے جنگ سے تباہ حال شہر درعا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ جو درعا کیمپ ہی کے نام سے مشہور میں بمباری کے نتیجے میں 70 فی صد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجےمیں کیمپ میں مقیم دو تہائی آبادی مکان کی چھت سے محروم کھلے آسمانے تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی جدو جہد جاری رکھیں گے: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی پناہ گزینوں کو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے اور ان کے حق واپسی کی تنسیخ کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

لبنان: فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی سیکیورٹی فوج کودینے کی تجویز

لبنان کے ایک موقر اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی اس تجویز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہےجس میں انہوں نے کہا تھا کہ لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی سیکیورٹی لبنانی فوج کے حوالے کردی جائے۔

برطانیہ سے ’بالفور‘ سمجھوتے پرمعافی کے مطالبے پرمبنی دستخطی مہم

برطانیہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک نئی دستخطی مہم شروع کی ہے جس میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ارض فلسطین میں یہودی ریاست کےقیام کے لیے بالفور معاہدہ کرنے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔

شام کی جیلوں میں 1147 فلسطینی پناہ گزین پابند سلاسل

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام کی سرکاری جیلوں میں 82خواتین سمیت 1147 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن کے انجام کے بارے میں کوئی نہیں۔

لبنان:فلسطینی پناہ گزینوں کے اسپتالوں میں علاج پر پابندی پر شدید ردعمل

لبنانی وزیر صحت غسان حاصبانی کی جانب سے فلسطینی پناہ گزین مریضوں کو اسپتالوں میں علاج پر پابندی کے اعلان پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔