
بیروت: اقوام متحدہ دفتر کے باہر فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ
جمعہ-17-مئی-2019
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے باہر فلسطینی شہریوں نے 'حق واپسی' کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزینوں اورمقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ فلسطین میں یوم النکبہ کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی مناسبت سے کیا گیا۔