جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پرچم

فلسطینی پرچم لہرانے پر ایک سال قید اور ہزاروں ڈالر جرمانے کی سزا

فلسطینی پرچم

اسلام آباد یونائیٹڈ نے فلسطینی پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے

پی ایس ایل سیزن 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

فلسطینیوں کی پرچم برداری پرپابندی اسرائیل کی بزدلانہ کوشش ہے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی، ایتمار بن گویر کی جانب سےسنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانےسے روکنے کے فیصلے کو "فلسطینی شناخت کو دھندلا کرنے کی ایک بزدلانہ اور متوقع کوشش قرار دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے علاقوں میں اپنا قومی پرچم لہرانے کا حق اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے اور یہ ان کے انسانی حقوق کا حصہ ہے۔

ایمنسٹی پول: زیادہ تر اسرائیلی فلسطینی پرچم سے خائف ہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کرائے گئے ایک رائے عامہ کے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت فلسطینی پرچم کو دیکھ کر خوفزدہ ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی پرچم، اس کے معنی اور اس کی علامت کو بلند کرنے کے معاملے میں ایک "بڑا خلا" ہے۔

جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

فلسطینی شہریوں نے کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ میں گنبد صخرہ ، مسجد کی چھت اور برہان الدین ایوبی کے منبر پر فلسطینی پرچم لہرائے۔

یہودیوں کے متنازع فلیگ مارچ کے جواب میں فلسطین بھرمیں پرچم بردار جلوس

مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں کے نام نہاد پرچمی جلوس کے جواب میں فلسطین بھر میں شہریوں نے پرچم بردار جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

بیت المقدس کی فضا میں ڈرون فلسطینی پرچم لہراتا رہا

فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کی فضائی حدود میں ایک ڈرون اڑایا جس پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا تھا۔

پہاڑی علاقے میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر صہیونی ریاست چراغ پا

فلسطین میں سماجی کارکنوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر جبل العرمہ کی چوٹی پر فلسطینی پرچم لہرا دیا جس پرصہیونی حکام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکا کی ایک سٹی کونسل پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

امریکا میں تاریخ میں پہلی بار ایک سٹی کونسل کے صدر دفتر پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی سٹی کونسل میں فلسطینی پرچم کشائی کا اہتمام ریاست کیلیفورنیا کے سان ھوزیہ شہر میں طلباء کی جانب سے کیا گیا۔

فلسطینی پرچم لہرانا قابل سزا جرم قرار دینے کے لیے اسرائیلی قانون سازی

اسرائیل اخبارات کے مطابق حکومت نے ایک نیا قانون تیار کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں جس کے تحت مظاہروں کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کوقابل سزا جرم قرار دیا جائے گا اور اس جرم کی سزا کم سے کم ایک سال قید اور جرمانہ ہوگی۔