
نابینا فلسطینی پروفیسر کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع
بدھ-22-جون-2016
اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے نابینا فلسطینی پروفیسر اور ممتاز عالم دین عزالدین عمارنہ کی مدت حراست میں دوسری بار چار ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور محروس پروفیسر عمارنہ کے اہل خانہ نے انتظامی حراست میں توسیع کے فیصلے کو ظالمانہ اور غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔