چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پارلیمنٹ

فلسطینی پارلیمنٹ کی اسرائیلی ارکان کے مراکش میں استقبال کی شدید مذمت

فلسطینی قانون ساز کونسل نے مراکش کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی کنیسٹ کے اسپیکر کے پارلیمنٹ میں استقبال کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسے ایک خطرناک نظیر قرار دیا ہے۔

فلسطینی جماعتوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا عباس کا فیصلہ مسترد کر دیا

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اعلان پر فلسطینی سیاسی اور مذہبی قوتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا محمود عباس کا فیصلہ باطل ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" نے صدر محمود عباس کی جانب سے فلطسینی قانون ساز کونسل کو تحلیل کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

فلسطینی اتھارٹی کے سربرا محمود عباس نےدوسری جماعتوں کو اعتماد میں‌لیے بغیر قانون ساز کونسل "پارلیمنٹ" تحلیل کردی اور چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ صدر عباس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دستوری عدالت کے حکم پرکیا گیا ہے جس نے حال ہی میں ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

محمود عباس کا فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا حکم

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مرکزی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از فلسطینی پارلیمنٹ کو تحلیل کردے تاکہ ملک میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جاسکے۔

محمود عباس قوم کی نمائندگی نہیں کرتے:فلسطینی پارلیمنٹ

فلسطینی مجلس قانون ساز نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی پارلیمان کا کہنا ہے کہ محمود عباس قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔

فلسطینی پارلیمنٹ نے فوج داری کیسز میں سزائے موت کی توثیق کر دی

فلسطینی پارلیمنٹ نے حال ہی میں غزہ کی پٹی میں فوج داری عدالتوں کی جانب سے متعدد ملزمان کو دی گئی سزائے موت کی توثیق کی ہے، جس کے بعد قتل اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔