جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نکبہ

’العربیہ‘ چینل صہیونی موقف کی ترجمانی کا مرتکب

فلسطین کے ابلاغی حلقوں نے سعودی عرب سے نشریات پیش کرنے والے ’العربیہ‘ نیوز چینل کی ’اسرائیل نواز‘ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

’جب مسلح صہیونی جتھے فلسطینی آبادی میں پھیل گئے‘

سنہ 1948ء کے دوران جب ارض فلسطین پر قابض اور غاصب صہیونی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا تو اس وقت کے عینی شاہدین فلسطینیوں میں زیادہ تر اب انتقال کرچکے ہیں۔ غریب الوطنی اور صہیونیوں کے مظالم کا دکھ دلوں میں رکھنے والے جو فلسطینی زندہ ہیں وہ اس کرب اور قیامت کو نہیں بھلا سکے۔

‘نسلی تطہیر‘ کے مجرمانہ فلسفے پرقائم صہیونی ریاست!

سنہ 1948ء میں فلسطین میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کےقیام سےقبل اور اس کے بعد صہیونی تحریک نے ’نسل کشی‘ کے جس مجرمانہ فلسفے کی بنیاد پر اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا، فلسطینیوں پرڈھائے جانے والے مظالم اس کے گواہ ہیں۔

’نکبہ‘ صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں پرکیسے قیامت ڈھائی گئی؟

سنہ 1948ء میں جب سرزمین فلسطین پرنام نہاد صہیونی ریاست کے قیام کے لیے مسلح صہیونی جتھوں نے اہل فلسطین پرقیامت ڈھائی تو اس واقعے کو گذرے 69 برس ہوچکے ہیں۔ فلسطین میں ’قیام اسرائیل‘ جسے فلسطینی قوم ’نکبہ‘ یعنی مصیبت کبریٰ کے طور پریاد کرتے ہیں کے چشم دید گواہ اب کم ہی رہ گئے ہیں۔

‘فتح‘ ۔۔’حق واپسی‘ پر دوغلی پالیسی کا شکار کیوں؟

سنہ 1948ء میں سرزمین فلسطین پر صہیونی ریاست کے ناجائز اور ظالمانہ قیام کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی اپنے گھر بار اور آبائی شہر چھوڑ کراندرون اور بیرون ملک ھجرت پرمجبور ہوئے۔ فلسطینی شہریوں کی یہ اجتماعی ھجرت صہیونی خون خوار جتھوں کے تشدد اور جبر کا نتیجہ تھی۔ نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں نے بھی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو غیرقانونی قرار دیا اور ان کے اپنے وطن میں دوبارہ واپسی اور آباد کاری کو ان کا ’پیدائشی حق‘ قرار دیا۔ فلسطینی قوم آج تک ’حق واپسی‘ کے لیے جدو جہد کررہی ہے مگر بدقسمتی سے بعض بڑی سیاسی جماعتیں بالخصوص یاسر عرفات مرحوم کی’تحریک فتح‘ نے فلسطینی ’حق واپسی‘ پر اصولی اور جرات مندانہ موقف اختیار کرنے کے بجائے دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے حق واپسی کا مقدمہ کمزور ہوا ہے۔

بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کا آزادی کی جدو جہد جاری رکھنے کا عزم

بیرون ملک مقیم فلسطینی انجمنوں نے فلسطین پر صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے 69 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے تحریک آزادی کی جہدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جنین میں بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں عظیم الشان مظاہرہ

فلسطین پراسرائیلی قبضے کی 69 ویں برسی موقع پر فلسطین جگہ جگہ احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

غرب اردن میں ’یوم النکبہ‘ کی یاد میں عظیم الشان جلوس اور مظاہرے

فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کی یاد میں کل 15 مئی کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، جلوسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

سنہ 1860ء کے بعد 23544 صہیونی جنگوں میں ہلاک ہوئے

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1860ء کے بعد اب تک عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف مختلف لڑائیوں میں 23 ہزار 544 صہیونی جنگجو اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

قیام اسرائیل کے 68 برس، فلسطین میں غاصب صہیونی چھ ملین سے متجاوز

فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کو 15 مئی کو 68 سال مکمل ہورہے ہیں۔ ان سات عشروں میں فلسطین میں غیرقانونی طورپر بسائے گئے یہودیوں کی تعداد کے بارے میں ایک تازہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء سے سنہ 2016ء تک چھ ملین یہودیوں کو فلسطینی شہروں میں لا کر آباد کیا گیا اور لاکھوں فلسطینیوں کو ملک بدر کردیا گیا۔