
اسرائیل ، فلسطینی نصاب تعلیم کو یہودیانے کے لیے سرگرم
اتوار-31-جولائی-2022
قابض اسرائلی اتھارٹی کی طرف سے مشرقی یروشلم میں چھ فلسطینی سکولوں کے لائسنس ختم کیے جانے سے اس خدشے کو تقویت ملی ہے کہ اسرائیل اب فلسطینی تعلیمی اداروں اور نصاب تعلیم کو ختم کرنے کے اپنے پرانے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کرے گا۔ تاکہ فلسطینی تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کو بھی یہودیانے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر ے۔