اذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون نافذ، فلسطینی موذن کو جرمانہ
منگل-22-نومبر-2016
اسرائیلی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے متنازع قانون پر صہیونی انتظامیہ نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ اور اسلام دشمن قانون کا پہلا شکار سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر اللد کی ایک مسجد کے موذن بنے ہیں جنہیں گذشتہ روز نماز فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کے جرم میں 750 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 197 ڈالر بنتی ہے۔