جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مظاہرین

قابض فوج کا فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بد ترین استعمال

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور بد ترین شیلنگ کی ہے۔ فلسطینی عوام اپنی جگہوں پر ناجائز تعمیر کی جانے والی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، کئی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے نکالی گئی پرامن ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی بے ہوش ہوگئے۔

غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج کی شیلنگ، 63 زخمی

غزہ کی سرحد پر واپسی کے عظیم مارچ کے شرکاء پر براہ راست اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم 63 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے جسم کے نازک حصوں پرگولیاں مارتی ہے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کے قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عایدکیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں‌کے جسم کے نازک حصوں پرحملے کرکےانہیں شہید کررہی ہے۔

فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں:’اونروا‘

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونراو‘ نے 30 مارچ کے بعد غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

پرامن فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کی دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ، چار زخمی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم اور شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

پُرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینی مظاہرین پر ہولناک تشدد، 13 شہری شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعرات کی شام ایک فلسطینی طالب علم رہ نماء کی گرفتاری پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، جس کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی مظاہرین سے تصادم دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے العیساویہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے والے تازہ تصادم میں کم سے کم دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں رات بھر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔