
اسرائیلی شرائط کا جواب فلسطینی مصالحت کامیاب بنانا ہے:حماس
بدھ-18-اکتوبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی مصالحت اور قومی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے پیش کردہ سات شرائط مسترد کردی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی مصالحت کو قبول کرنے کے لیے شرائط عاید کرنا فلسطین کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کی کھلم کھلا مداخلت ہے۔