جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مصالحت

بعض عناصر فلسطینیوں میں مصالحت ناکام بنانا چاہتے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردارکیا ہے کہ بعض عناصر فلسطینی جماعتوں میں مصرکی ثالثی کے تحت طے پانے والے مصالحتی معاہدے کو ناکام بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

فلسطینی دھڑوں میں 7 نکاتی مصالحتی معاہدہ طے پاگیا

مصر کی زیرنگرانی فلسطینی دھڑوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان سات اہم نکات پرمشمل قومی مصالحتی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مصالحتی معاہدے کے تحت تمام جماعتوں نے 2018ء کے آخر تک عام انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

مصرمیں کل جماعتی فلسطینی مذاکرات کا پہلا دور کل مکمل

مصر کی زیرنگرانی فلسطینی دھڑوں میں ہونے والے مصالحتی مذکرات کا ایک ماہ کے بعد اگلا دور کل اکیس نومبر کو قاہرہ میں ہوا۔ مصالحتی مذاکرات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ تحریک فتح سمیت 13 فلسطینی جماعتوں کے مندوبین نے شرکت کی۔

فلسطینیوں میں مصالحت نے غزہ کے عوام کو ریلیف نہیں دیا: یو این

اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ نے فلسطینی دھڑوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے کے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے محصورین کی زندگی پر کوئی مثبت اثر مرتب نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے پراٹارنی جنرل کی پہلے دورے پرغزہ آمد

فلسطینی اتھارٹی کے اٹارنی جنرل نے کل اتوار کے روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ فلسطینی پراسیکیوٹر جنرل کا غزہ کی پٹی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

فلسطینی مصالحت، اسیران میں مسرت اوراطمینان کی لہر دوڑ گئی

فلسطینی دھڑوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے کے بعد جہاں فلسطین بھرمیں عوامی حلقوں کی طرف سے اطمینان اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں میں بھی خوشی اور مسرت پائی جا رہی ہے۔

فلسطین ۔ اسرائیل کے لیے امریکی امن پلان ’ہنوز دلی دور است‘!

ایک طرف عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گرم ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر فلسطینوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے لیے ایک فارمولے پر کام جاری ہے، دوسری طرف یہ اطلاعات ہیں کہ مستقبل قریب میں مشرق وسطٰی کے لیے امریکا کی زیرنگرانی کوئی امن منصوبہ پیش نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی قیادت کے درمیان سربراہ ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

فلسطینیوں کومصالحت کی سزا،غزہ کوبجلی کی بحالی کی درخواست مسترد

اسرائیلی سپریم کورٹ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے دائرکردہ درخواست مسترد کردی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ فلسطینیوں میں مصالحتی معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ کی پٹی کی کم کی گئی بجلی بحال کرنے کا حکم دے۔

اسماعیل ھنیہ اور اردنی فرمانروا کے درمیان علاقائی سلامتی پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں علاقائی سلامتی، فلسطین کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماس رہ نما اور اردنی فرمانروا نے دو طرفہ رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی علاقوں میں یہودی بسیتوں کی تعمیر بند کرے:پاکستان

پاکستان نے فلسطینی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مصر کی ثالثی سے طے پائے مصالحتی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلسطینیوں میں اتحاد کی حمایت کی ہے۔