جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مصالحت

اسماعیل ھنیہ کا فتح کے ساتھ جاری مذاکرات منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت تحریک فتح کے ساتھ ترکی کی میزبانی میں‌ جاری مصالحتی عمل کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

ترکی کی مصالحتی کوششیں کامیاب، حماس اور فتح قومی مفاہمت پر متفق

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور فتح کے درمیان ترکی کی مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں ایک معاہدے پر متفق ہوگئی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ 15 سال کے بعد ایک بڑا معاہدہ ہے جس میں دونوں‌جماعتوں نے چھ ماہ کے اندر اندر انتخابات کرانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترکی میں حماس۔ فتح مصالحتی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہےہیں: برھوم

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ ترکی کی میزبانی میں حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصالحتی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقرہ میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات تمام فلسطینیوں کی سیاسی شراکت اور وحدت کے اصول کے تحت ہو رہے ہیں جن کا مقصد فلسطینی قوم کو ایک جسد اور سیسہ پلائی دیوار میں تبدیل کرنا ہے۔

قومی مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے حماس اور فتح کے ترکی میں مذاکرات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور تحریک فتح کی قیادت نے کل منگل کے روز ترکی کی میزبانی میں قومی مصالحتی عمل آگے بڑھانے اور بیروت میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں ‌پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات کیے۔

حماس کا ملک میں تمام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نےعام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے صدر محمود عباس ہر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی عمل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیں۔

حماس فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی تمام کوششیں کرے گی: السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور مصالحت کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاحمت فلسطینی قوم کا زیور ہے اور ہم آزادی تک مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے۔

فلسطینیوں میں‌ قومی اتحاد اور صدی کی ڈیل کے مقابلے کے لیے نئی کوشش

فلسطینی کی مذہبی اور قومی شخصیات نے ملک میں سیاسی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے اور امریکا کےمیڈیا میں 'صدی کی ڈیل' کےعنوان سے مشہور نام نہاد امن منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی مہم شروع کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی قومی مصالحت کے ہوائی دعوے کررہی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کی قومی مصالحتی کوششوں کے دعووں کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی قومی مفاہمت کے صرف زبانی دعوے کر رہی ہے مگر عملی طور پر کسی قسم کے اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

مصالحت کا بیان فتح کی جانب سے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے واضح کیا ہے کہ تحریک فتح کی جانب سے فلسطین میں قومی مصالحت کے بارے میں بیان بازی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ تحریک فتح نے حکومت کی تشکیل کے دوران فلسطینی مصالحتی اور مفاہمتی کوششوں کو دیوار پر دے مارا اور غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندی عاید کر کے عملا قومی مصالحت سے انحراف کیا ہے۔

فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مذاکرات، مصر کی حماس کو دورہ قاہرہ کی دعوت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے قاہرہ کی میزبانی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والے مصالحتی مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ حماس نے فلسطینی جماعتوں میں مصالحت کے لیے قاہرہ کی طرف سے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے مصری کردار کی تحسین کی ہے۔