جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مصالحت

فلسطینیوں میں مصالحت ، قطر اور سعودی عرب کا خیر مقدم

فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں طے پائی مصالحت پر عالم اسلام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ خلیجی ریاست قطر اور سعودی عرب نے فلسطینیوں میں مصالحت کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل کی مساعی میں اہم قدم قرار دیا ہے۔

غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہے: یو این امن مندوب

اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے ملادینوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہے، اسے فلسطین سے الگ علاقہ نہ سمجھا جائے۔

اسرائیل فلسطینی قوتوں کو باہم دست وگریباں رکھنا چاہتا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں میں ہونے والی مفاہمت اور قومی حکومت کے قیام پر اعتراضات مسترد کردیے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں میں پھوٹ ڈال کراپنا ’الو‘ سیدھا کرنا چاہتا ہے مگر اب فلسطینیوں میں بے اتفاقی کو ہمیشہ کے لیے دفن کرکے صہیونی دشمن کے عزائم ناپاک بنا دیے گئے۔

نیتن یاھو کی فلسطینی مصالحت کو تسلیم کرنے کے لیے تین شرائط

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حسب معمول فلسطینیوں کی قومی مصالحت کو ’ویٹو‘ کرتےہوئے فلسطینی مفاہمت قبول کرنے کے لیے تین شرائط عاید کی ہیں۔

فلسطینی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرے:امریکی مندوب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امن مندوب جیسون گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ فلسطین میں قائم ہونے والی کوئی بھی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے تشدد کار استہ ترک کرے تاکہ اس کے بارے میں کوئی شک شبہ باقی نہ رہے۔

فلسطینیوں میں مفاہمت پر اسرائیل کی طرف سے ملا جلا رد عمل

فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح موومنٹ کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے اور اس کے نتیجے میں قومی حکومت کی تشکیل کے تمام مراحل کو اسرائیل باریک بینی سے دیکھ رہا ہے۔ فلسطینیوں میں مفاہمتی کوششوں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اسرائیل میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

’غزہ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات ختم کرنے میں کوئی جلدی نہیں‘

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ قومی حکومت کے قیام اور غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنھبالنے کےباوجود غزہ کے عوام کے خلاف اٹھائے گئے سابقہ انتقامی اقدامات ختم کرنے میں جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔ ان کے اس بیان سے فلسطینی عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عرب لیگ اور جامعہ الازھر کا فلسطینیوں میں مفاہمت کا خیر مقدم

فلسطینی دھڑوں میں مصر کی زیرنگرانی ہونے والی مفاہمت پر مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے خیر مقدم کیا ہے۔

مصری انٹیلی جنس وزیر کا غزہ کی پٹی کا دورہ

مصر کے وزیر برائے انٹیلی جنس امور خالد فوزی نے کل سوموار کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے دورے کے دوران صدر محمود عباس سے ملاقات کی جس کے بعد وہ غزہ اور غرب اردن کے درمیان سرحدی گذرگاہ ’ایریز‘ [بیت حانون] سے غزہ روانہ ہوگئے۔ خالد فوزی آج منگل کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی قومی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

فلسطین کی 120 این جی اوز نے قومی مفاہمتی مساعی کی حمایت کردی

فلسطین میں نجی شعبے میں کام کرنے والی 120 فلاحی، رفاعی اور انسانی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کی ہے۔