جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مصالحت

فلسطینی مصالحت قبول کرنے کے لیے نیتن یاھو کی چار نئی شرائط

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطینیوں میں مصر کی زیرنگرانی طے پائے مصالحتی معاہدے کو قبول کرنے کے لیے چار نئی شرایط پیش کی ہیں۔

حماس اور فتح میں صلح کا پیمان، فلسطینی تاریخ کا نیا باب رقم

فلسطین کے متحارب سیاسی دھڑوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت قاہرہ میں سیاسی مصالحت کا سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ اس کے تحت غزہ کی پٹی کا تمام انتظامی کنٹرول یکم دسمبر تک فلسطین کی قومی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔

فلسطینیوں میں مصالحتی معاہدہ درست سمت میں اہم قدم : قطر

فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں طے پائی مصالحت پر عالم اسلام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ خلیجی ریاست قطر نے فلسطینیوں میں مصالحت کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل کی مساعی میں اہم قدم قرار دیا ہے۔

حماس اور فتح نے اختلافات ختم کرکے صلح کا معاہدہ کرلیا

فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح نے مصر کی زیرنگرانی قومی مصالحت کے تاریخی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آج جمعرات کو علی الصباح ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ ان کی جماعت اور تحریک فتح کے درمیان مصالحتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

حماس اور فتح میں مصالحتی مذاکرات کا پہلا دور10گھنٹے بعد ختم

فلسطینی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کےدرمیان مصر کی زیرنگرانی مصالحتی مذاکرات کا پہلا دور کل منگل کو قاہرہ میں ہوا۔ مذاکرات کے پہلے دور میں 10 گھنٹے تک مصالحتی اور مفاہمتی امور پر غور کیا گیا۔

مصر کی زیرنگرانی حماس اور فتح کے درمیان آج مذاکرات شروع

فلسطین کی دو بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح موومنٹ مصرکی زیرنگرانی آج مصالحتی مذاکرات کررہی ہیں۔ دونوں جماعتوں کی قیادت گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی تھی۔

ایران میں حماس کے مندوب کی مصری ہائی کمشنر سے ملاقات

ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مندوب خالد القدومی نے تہران میں متعین مصری ہائی کمشنر یاسر عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

حماس اور فتح خلوص نیت سے مصالحتی بات چیت کریں:البرغوثی

تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سینیر رکن اور اسیر رہ نما مروان البرغوثی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اپنی جماعت کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ مفاہمت کے لیے خلوص نیت کے ساتھ بات چیت شروع کریں۔

تحریک فتح کا قاہرہ میں حماس سے براہ راست مذاکرات کا اعلان

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ کی مرکزی کمیٹی نے جمعرات کے روز ہونےوالے خصوصی اجلاس میں آئندہ ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔

’قومی مصالحت کی ناکامی قضیہ فلسطین کے لیے سانحہ ثابت ہوگی‘

فلسطین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان طے پائے مفاہمتی معاہدے پر مقبوضہ بیت المقدس کی نمائندہ تنظیموں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے مگر ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر مفاہمتی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں تویہ پوری قوم اور مسئلہ فلسطین کے لیے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوگا۔