جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مزدور

رواں سال کے دوران مقبوضہ فلسطین میں چار فلسطینی مزدور قتل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ٹریڈ یونینز کی جنرل فیڈریشن کے سربراہ سامی العمصی نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے چار مزدور اس سال کے آغاز سے مقبوضہ علاقوں کے اندر کام کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ 6 فلسطینی مزدور زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کا تعاقب کرتے ہوئے چھ مزدوروں کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ مسافر یاطا الخلیل کے علاقے میں پیش آیا جب قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور مزدروں کو زخمی کر دیا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں کی قلقیلیہ کے قریب فلسطینی مزدوروں پر فائرنگ

قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) نے ہفتے کی شام قلقیلیہ کے جنوب میں واقع حبلہ گاؤں کے قریب فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر اسرائیل (1948 کی مقبوضہ اراضی) سے اپنے گھروں کو واپس آتے ہوئے فائرنگ کی۔

ایسٹر کے موقعے پرفلسطینی مزدوروں کو فلسطینی علاقوں میں رہنے کی اجازت

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے کہا ہےکہ یہودیوں کےمذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والے فلسطینی مزدوروں کو انہی علاقوں میں رکنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیل میں فلسطینی مزدوروں کی بڑھتی اموات کا ذمہ دار کون؟

اٹھائیس نومبر 2019ء کو اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے قریب الخلیل شہرکے جنوب میں 'ترقومیا' چوکی پر فلسطینی شہری محمد نواجعہ کو اسرائیلی فوج کی ایک جیپ نے دانستہ طور پرروند ڈالا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ نواجعہ کی شہادت سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مزدوروں کی شہادتوں کے بڑھتے واقعات کی ایک نئی کڑی ہے۔

جنین میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی مزدور زخمی

جنین میں یعبد قصبے کے قریب ضاہر العبد گاؤں میں علیحدگی کی باڑ کے دروازے سے اسرائیل میں داخل ہونے والا فلسطینی مزدور اسرائیلی فائرنف سے زخمی ہو گیا۔

مزدوروں کا عالمی دن اور فلسطینی مزدوروں کی مشکلات!

مزدوروں کا عالمی دن آیا اور گذر گیا مگر فلسطینی مزدوروں‌ کی کسمپرسی اور محرومیوں کا ازالہ نہ ہو سکا۔ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں بسنے والے ہزاروں فلسطینی مزدور صبح تین بجے جب لوگ گہری نیند میں ڈوبے ہوتے ہیں رزق کی تلاش میں سنہ 1948ء کے علاقوں کے سفر کے لیےچل پڑتے ہیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ سفر ان کے لیے آزمائش بھی ہوسکتا ہے کیونکہ انہیں قدم قدم پر یہودی شرپسندوں اور اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قابض اسرائیلی پولیس نے 85 فلسطینی مزدور گرفتار کرلیے

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 85 فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا۔ ان تمام فلسطینیوں کی گرفتاری سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے کی آڑ میں عمل میں لائی گئی۔

فلسطینی مزدوروں کے خون پیسنے کی کمائی صہیونیوں کی جیبوں میں!

قابض صہیونی ریاست مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی ملازمین اورعام مزدوروں کا مسلسل تعاقب کرتی اور انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں تو قید کرتی ہی ہے مگر صہیونی حکام کی طرف سے غرب اردن کے مزدور طبقے کے مالی حقوق پر ڈاک ڈالنے کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر ہے۔