
مریض فلسطینی اسیر کی زندگی بچانےکے لیے عالمی برادری حرکت میں آئے: قبہا
جمعرات-8-اگست-2019
سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبھا نے ایک ہی وقت میں تین اقسام کے کینسر کے شکار فلسطینی قیدی کی زندگی بچانے کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید کینسر کے مریض بسام السائح کو تین طرح کا کینسر لاحق ہے اور وہ اس وقت بے ہوش ہے۔