جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی ماہی گیر

اسرائیلی بحریہ کی فلسطینی کشتیوں پر فائرنگ

اسرائیل کی نیول افواج نے غزہ کے قریب بندرگاہ پر ماہی گیری میں مصروف فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے۔

اسرائیل کا غزہ کی سمندری شکارگاہ کی توسیع اور دیگر اقدامات کا اعلان

اسرائیلی حکومت نے کل جمعے کی صبح سے غزہ کی پٹی کے ساحلوں کے مقابل شکار کے لیے اجازت یافتہ علاقے میں توسیع اور بعض دوسرے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

مصر میں گرفتار 5 فلسطینی ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ

فلسطین کی لیبر فیڈریشن نے مصری حکومت سے زیرحراست پانچ فلسطینی ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خالد مشعل کی مصری فوج کے ہاتھوں فلسطینی ماہی گیروں کے قتل کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ اور جماعت کے سینیر لیڈر خالد مشعل نے مصری فوج کے ہاتھوں گذشتہ جمعہ کے روز دو فلسطینی ماہی گیر بھائیوں کے قتل اور ایک کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گرفتار فلسطینی ماہی گیر کی جلد واپسی کے لیے مصری حکام سے رابطے میں‌ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روز مصری فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں فوت ہونے والے فلسطینی ماہی گیروں کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں‌نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا ظہار کیا۔

مصری فوج کے ہاتھوں دو ماہی گیروں کے قتل کی فلسطین میں شدید مذمت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز سمندر میں مچھلیوں‌کے شکار کے دوران دو مچھیروں کی مصری فوج کے فائرنگ سے ہلاکت پر فلسطینی قوتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ہمارے بچوں کو کس جرم میں شہید کیا گیا؟ فلسطینیوں کا مصری فوج سے سوال

جمعہ کے روز فلسطین کے محصور اور جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی میں تین سگے بھائی رفح کے قریب سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لیے نکلے مگریہ ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔

حماس کا مصرسے فلسطینی ماہی گیروں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مصری فوج کے ہاتھوں گذشتپ روز فلسطینی ماہی گیروں کے قتل کے واقعے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بے گناہ ماہی گیروں پر گولیاں چلانے والے مصری فوجیوں کو معزول کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے اورانہیں اس کی سزا دینی چاہیے۔

مصری فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے دو فلسطینی ماہی گیر شہید

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال محصور علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں مچھلیوں ‌کا شکار کرنے والے فلسطینیوں‌ پر مصری فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا۔

مصری فوج کے ماہی گیروں کی کشتی پر حملے کے بعد تین فلسطینی لاپتا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں‌ مچھلیوں‌ کا شکار کرنے والے تین فلسطینی ماہی گیروں ‌کی کشتی پر مصری فوج کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کے بعد تین ماہی گیروں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔