پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی قیدیوں

اکتوبر2015ء کےبعد اسرائیلی فوج کےہاتھوں 350 فلسطینی خواتین پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کےدوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 350 فلسطینی خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو انتظامی حراست کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی سماجی و سیاسی کارکن احسان دبابسہ کو انتظامی حراست کے تحت جیل منتقل کرنےکا حکم دیا ہے۔

فلسطینی طالبہ اسرائیل کے تنگ وتاریک زنداں میں قید تنہائی کا شکار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی مسکوبیہ نامی جیل میں ایک فلسطینی دو شیزہ گذشتہ 16 روز سے ایک تنگ وتاریک کوٹھڑی میں قید تنہائی کا شکار ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک 28 فلسطینی خواتین اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے پچھلے سال اکتوبر کے اوائل سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کو ناکام بنانے کی سازشوں کے دوران سوشل میڈیا پر متحرک 28 فلسطینی خواتین سماجی کارکنوں کو بھی گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔