شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی قیدیوں

20 سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینیوں کی تعداد 48 ہوگئی

فلسطین میں انسانی حقوق کے مندوبین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 20 سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینی اسیران کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

فلسطینی شہری صہیونی زندان اسیری کے 36 برس میں داخل

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل فلسطینی اسیر ماہرعبداللطیف عبدالقادریونس اپنی اسیری کے مسلسل 35 سال مکمل ہونےکےبعد قیدی کے 36 ویں برس میں داخل ہوگئے ہیں۔ ان کا شمار اسرائیلی جیلوں میں قید قدیم ترین فلسطینیوں میں ہوتا ہے

دو سال میں 15 ہزار فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتارکیے گئے

گذشتہ کچھ عرصے سے قابض صہیونی ریاست کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں بالخصوص فوج اور پولیس کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے دو برسوں میں اسرائیلی فوج نے کم سے کم پندرہ ہزار فلسطینی گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیے ہیں۔

اسرائیلی عدالتوں سے 27 فلسطینیوں کوانتظامی حراست کی سزائیں

اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ [جون] میں دو ہفتوں کے دوران صہیونی عدالتوں سے 27 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسیران کو منتقلی، جارحانہ رویوں کا سامنا

اسرائیلی جیل حکام نے بھوک ہڑتال میں پچھلے جمعرات کو شرکت اختیار کرنے والے 31 اسیران کو مختلف جیلوں سے عسقلان جیل میں منتقل کردیا ہے۔ ان اسیران کے خلاف مختلف مقدمات چلا کر ان پر جرمانے بھی عائد کردئیے ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں 51 فلسطینی خواتین بدستور پابند سلاسل!

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیلی زندانوں میں ہزاروں مردوں کے ساتھ ساتھ 51 فلسطینی خواتین بھی پابند سلاسل ہیں۔ خواتین دامون، الشارون اور دیگر جیلوں میں قید ہیں۔

لینا احمد الجربونی ۔۔۔ فلسطینی اسیرات کی قاید!

لینا احمد الجربونی اگرچہ بہ ظاہر ایک عام فلسطینی خاتون ہیں مگر پورا فلسطین انہیں اپنی’ہیروئن‘ مانتا ہے۔ وہ کسی فلمی گروپ کی ہیروئن نہیں بلکہ زندگی کی مسلسل 15 بہاریں صہیونی ریاست کے زندانوں میں گذارنےوالی وہ بہادر خاتون ہیں جنہوں نے اپنے عزم سے صہیونی ریاست کے مظالم کے پہاڑ کو بھی ریزہ ریزہ کیا ہے۔

گذشتہ برسوں میں ایک ملین فلسطینی صہیونی زندانوں میں قید کیے گئے

فلسطین میں کل 17 اپریل کو ’یوم اسیران‘ کی مناسبت سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی اندھا دھند گرفتاریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیام اسرائیل کے بعد اب تک ایک ملین فلسطینی قابض ریاست کے زندانوں میں قید کیے گئے۔

تحریک ’فتح‘ کے اسیران کا اپریل میں اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی سیاسی جماعت ’فتح‘ کے رہ نماؤں اور کارکنوں نے 17 اپریل 2017ء سے اسرائیلی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

انتظامی حراست کے خلاف فلسطینی اسیر کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔