
’جارحیت روکنے،غزہ سے انخلاء تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ قبول نہیں‘
اتوار-6-اکتوبر-2024
فلسطینی دھڑوں نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کی طرف سےغزہ میں جاری جارحیت روکنے، غزہ کی پٹی سے مکمل انخلا، کراسنگ کھولنے، محاصرہ توڑنے،غزہ کی تعمیر نو اور قیدیوں کے تبادلے کے ٹھوس معاہدے کے حصول کے لیے ہمارے مطالبات حتمی ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک شرط بھی پوری نہ ہوئی تو دشمن کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی جائے گی۔