
نئی یہودی کالونی کے قیام کے لیے اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے پر قبضہ
جمعرات-30-مارچ-2017
اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے شمال مغرب اورمقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ’الوجہ‘ نامی فلسطینی قصبے کی وسیع وعریض اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ فلسطینی اراضی پرقبضے کا مقصد ایک نئی یہودی کالونی کا قیام ہے۔