جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی علماء

کویت کا غزہ کی پٹی کے 500 اساتذہ کو اپنے ہاں ملازمت دینے کا فیصلہ

غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کویت نے 500 مرد اور خواتین اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو غزہ کی پٹی میں تعلیم سے فارغ التحصیل ہیں۔ان اساتذہ کو کویت میں ملازمت دی جائے گی۔اس حوالے سےاساتذہ نے کویت کے سفر کے لیے طریقہ کارپرکام شروع کر دیا ہے۔

فلسطینی علما کا گستاخ رسول مصری پادری کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

فلسطینی علماء کی انجمن نے مصری پادری زکریا بطروس کی مجرمانہ سرکشی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدس کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصری پادری کی کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علما کا کہنا ہے کہ مصری پادری کے الفاظ اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے اس کی کھلی جہالت اور نفرت کو ظاہر کرتے ہیں۔

فلسطینی علما کا مراکش سے اسرائیل سےتعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

فلسطینی علما کونسل نے مراکش کی حکومت اور فرمانروا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔

فرانسیسی صدر کی اسلام کے خلاف دشنام طرازی پر فلسطینی علما کی شدید مذمت

فلسطینی علما نے اسلام کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر فرانسیسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اسلام کے حوالے سے 'جاھل مطلق' قرار دیا ہے۔

غرب اردن کے الحاق کے خلاف غزہ میں فلسطینی علما کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان کے خلاف فلسطینی علما نے سخت احتجاج کیا ہے۔

فلسطینی علماء کی لبنان میں تحریک فتح کے رہ نما کے قتل کی شدید مذمت

فلسطینی علماء کونسل نے لبنان میں ایک مظاہرے کےدوران نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کرکے تحریک فتح کے مقامی رہ نما حسین جمال علاء الدین کے قتل کو مجرمانہ واردات قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی علماء کا ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر گہرےدکھ کا اظہار

فلسطینی علماء نے برادر ملک مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مرسی کی وفات سے پورا عالم اسلام ایک عظیم دینی اور سیاسی رہ نما سے محروم ہوگیا۔

اسرائیلی نسل پرستانہ قانون کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کا مطالبہ

فلسطین کے جید علماء کرام پر مشتمل بورڈ نے اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے نسل پرستانہ قانون کے خلاف ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی علماء کا سابق مرشد عام مہدی عاکف کو شاندار خراج عقیدت

فلسطینی علماء، مذہبی شخصیات اور سیاسی رہ نماؤں نے اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف کی دینی اور ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہدی عاکف حق اور سچ پر ثابت قدمی سے چلنے اور صبر و استقلال کا پہاڑ تھے۔ ان کی دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ مہدی عاکف جمعہ کے روز 89 سال کی عمر میں مصر میں دوران حراست انتقال کرگئے تھے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مہدی عاکف کی موت سے عالم اسلام ایک مخلص دینی شخصیت سے محروم ہوگیا۔مہدی عاکف نہ صرف اخوان المسملون کے کارکنان اور رہ نماؤں کے لیے عملی نمونہ تھے بلکہ وہ پوری مسلم امہ اور آنے والی نسلوں کے لیے صبر واستقلال اور سچائی پر قائم رہنے کا نمونہ ثابت ہوں گے۔ فلسطین بالخصوص القدس، الاقصیٰ اور فلسطینی قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کا ادراک کرتے ہیں کہ عالم اسلام اس وقت گھمبیر بحرانوں سے گذر رہا ہے۔ ایک آندھی اور طوفان ہے جس نے عالم اسلام کو گھیر

فلسطینی علماء کونسل کی جانب سے عازمین حج میں گائیڈ بک تقسیم

بین الاقوامی علماء کونسل کی فلسطینی برانچ کی جانب سے حجاز مقدس فریضہ حج کی ادائی کے لیے روانہ ہونے والے فلسطینی عازمین حج میں حج کے مناسک کی ادائی کے بارے میں رہ نما کتب تقسیم کی گئیں۔