جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہید

فلسطینی شہید کے والد کی اسرائیلی حراست میں چار دن کی توسیع

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری اور شہید کے والد شفیق الحلبی کی مدت حراست میں مزید چار روز کی توسیع کی اجازت دینے کے بعد انہیں تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ہفتے میں ایک فلسطینی شہید، 83 گرفتار

فلسطین میں صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران ایک فلسطینی شہری شہید اور چھ زخمی ہوئے جب کہ 83 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانوں میں ڈال دیا گیا۔

زخمی فلسطینی نوجوان 9 سال بعد اسپتال میں دم توڑ گیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم المقاصد اسپتال میں زیرعلاج ایک فلسطینی شہری سنہ 2007ء میں زخمی ہونے کے بعد مسلسل نو سال تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

فلسطینیوں کے قاتل اہلکار کو بچانے کے لیے تین اسرائیلی فوجیوں کی خدمات

نہتے فلسطینیوں کے قتل میں ملوث صہیونی مجرموں کو بچانے کے لیے صہیونی فوج اور دیگر ادارے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ ایک فلسطینی لڑکے عبدالفتاح الشریف کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجی الیئور ازریے کو بچانے کے لیے بھی فوج میدان میں کود پڑی ہے۔

شہید کی کرامات ۔۔۔۔ دو ماہ بعد بھی فلسطینی شہید کے جسد سے خون جاری

اس میں دو رائے نہیں کہ شہداء زندہ ہوتے ہیں کیونکہ شہداء کویہ سند خود خدائے بزرگ وبرتر نے دے رکھی ہے مگر دنیا سے پردہ کرنے کے بعد بھی کچھ شہداء رہتی دنیا تک اپنی کرامات دکھاتے ہیں۔ انہی میں ایک 16 سالہ فلسطینی شہید بھی شامل ہیں جن کی شہادت کے دو ماہ گذر جانے کے بعد بھی جسم سے خون کے فوارے پھوٹتے رہے۔ شہید کو جب فلسطین کے قومی پرچم اور فلسطینی کوفیہ میں کفن دیا گیا تو کچھ ہی دیر میں اس کا کفن خون سے رنگین ہو گیا تھا۔ جب اسے لحد میں اتارا جا رہا تھا تو کندھا دینے اور قبر میں اتارنے والوں کے ہاتھ بھی شہید کے خون سے تر ہو گئے تھے۔