جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہید

فدائی حملے میں یہودی آباد کار جھنم واصل،پانچ زخمی، حملہ آورشہید

کل ہفتے کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب فائرنگ کی کارروائی میں ایک فلسطینی مزاحمتی کارشہید جب کہ ایک آباد کار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بربریت میں مزید دو فلسطینی شہید

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہر نابلس میں مزید دو فلسطینی شہری شہیداور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ فلسطینی نابلس میں حوارہ چوکی کےقریب پیش آیا۔

شادی کی تیاریوں میں مصروف فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ زخمی فلسطینی 32 سالہ رابی عرفہ رابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ رابی عرفہ کو اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام قلقیلیہ میں چوکی نمبر 109 پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں فلسطین کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کی صبح وہ دم توڑ گیا۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی،شہید کا جسد خاکی ورثا کو دکھانے یا دینے سے انکار

قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی عدی تمیمی کا جسد خاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے یا انہیں دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 18 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

حماس کی فلسطینی نوجوان کی شہادت پر تعزیت

اسلامی تحریک حماس نے شہید اسامہ عدوی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

شہید فلسطینی نوجوان علاء الزغل سپرد خاک، جنازہ میں کثیر تعداد شریک

گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عسکرکیمپ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 21 سالہ نوجوان علاء الزغل کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

’الدرہ کو اسرائیلی فوجی نے ٹانگ میں گولی ماری، پھر کمر چھلنی کر دی‘

آج فلسطینی بچے محمد الدرہ کی شہادت کی 22 ویں برسی منائی جا رہی ہے، جو فلسطینی تحریک جہاد [انتفاضہ]کی چلتی پھرتی نشانی تھے۔الدرہ کی تصویر ایک ایسے منظرنامے میں پھیلی جسے دنیا فراموش نہیں کرسکے گی۔ اس تصویر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی پوری دنیا میں ایک مثال بن گئی۔

رام اللہ میں جھڑپ کے دوران فلسطینی نوجوان شہید،8 آباد کار زخمی

جمعرات کی شام فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے جنوب مغرب میں بیت سیرا چوکی کے قریب چاقو کے حملے میں متعدد آباد کار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آورکو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

نابلس میں عباس ملیشیا کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی طرف سے گولی لگنے سےایک فلسطینی شہری کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے مرکز میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آیا۔ عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں عمید طبیلہ اور مصعب اشتیہ کو حراست میں لیا