جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری

جنین میں شہید محمد بدرانہ کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان محمد توفیق بدرانہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ چھبیس سالہ بدرانہ کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلسطینی پارلیمان کا مصر میں لاپتا فلسطینیوں کو سامنے لانے کا مطالبہ

فلسطینی پارلیمنٹ نے سنہ 2014ء کو مصر میں 'کشتی 6/9' میں سوار درجنوں فلسطینیوں کے مبینہ کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے اور لاپتا ہونے والے تمام افراد کے بارے میں حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روٹی نہ دینے پر اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی شہری پر وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک نہتے فلسطینی شہری کو محض اس وجہ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے انہیں روٹی فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

گیارہ سو فلسطینی شام کی فوجی جیلوں میں جبری حراست کا شکار

انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے شام میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی جیلوں میں تشدد کر کے فلسطینی پناہ گزینوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران شامی فوج نے زیرحراست 449 فلسطینی پناہ گزینوں کو اذیتیں دے کر شہید کیا ہے۔ دوران حراست قتل کیے گئے فلسطینیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان سب شامل ہیں۔

اسرائیلی حکام کی ایک روز میں 37 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

اسرائیلی حکام نے کل کو زیرحراست 37 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزاؤں کے نوٹس جاری کیے۔ ان میں سے بعض فلسطینیوں کو پہلے ہی سے انتظامی قید میں رکھا گیا ہے جن کی مدت حراست میں دوبارہ توسیع کی گئی ہے۔